پاکستان کا واحد ویلڈرم حکومتی توجہ کا منتظر

پاکستان کا واحد ویلڈرم حکومتی توجہ کا منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) پاکستان کا واحد ویلڈرم اپنی مدت معیاد پوری کرچکا، افسران کی نااہلی کے باعث حکومت نیا ویلڈرم بنانے کا تخمینہ تک لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

مشرقی پنجاب کے گورنر سردارعبدالرب نشتر نے انیس سو اٹھاون میں سائیکلنگ ویلڈرم کا سنگ بنیاد رکھا تھا، جو آج تک ہزاروں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرچکا ہے، لیکن اب ہر نیشنل چیمپئین شپ کیلئے ویلڈرم کو مرمت کی ضرورت ہوتی ہے جس سے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ کہتے ہیں کہ حکومت کو متعدد مرتبہ ویلڈرم کی تعمیرنو کی درخواست کرچکے ہیں لیکن کوئی توجہ نہیں دیتا۔

کھلاڑی کہتے ہیں کہ حکومت اگر عالمی سطح پر ملک کا سافٹ امیج اجاگر کرنا چاہتی ہے تو کھیلوں پر خرچ کرے اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کریں۔

سائیکلینگ ویلڈرم کیلئے سابق صدر پرویز مشرف نے پانچ کروڑ روپے جاری کیے تھے لیکن وہ رقم سرخ فیتے کی نذر ہوگئی جبکہ دو ہزار دس میں ایک پھر منصوبے کا تخمینہ لگایا گیا لیکن دس سال بعد بھی کام شروع نہ کیا جا سکا۔