پنجاب حکومت کی 30 پرائیوٹ کمپنیاں بند کرنیکی سفارش

پنجاب حکومت کی 30 پرائیوٹ کمپنیاں بند کرنیکی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی 30 پرائیوٹ کمپنیاں بند کرنے کی سفارش کی جارہی ہے، جس سے پنجاب حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگئی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں راجہ بشارت کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری نے شرکت کی، اجلاس میں پرائیوٹ کمپنیوں کو بند کرنے یا جاری رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

راجہ بشارت نے کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پرائیوٹ کمپنیوں کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے ضروری امور نظر انداز کیے، آج پتہ چل رہا ہے کہ ان کمپنیوں میں اربوں روپے کے قرضے واپس کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، آئندہ صرف وہی کمپنی کام کرے گی جو خود کفالت پر مبنیٰ بزنس پلان کے ساتھ آئے گی۔

صوبائی وزیر قانون نے عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ہدایت کی کہ تمام محکمے 14 جون سے پہلے باقی کمپنیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرکے رپورٹ بھجوائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تجویز دیں گے کہ پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے ذریعے واضح پالیسی بنائی جائے تاکہ اس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer