سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو بڑی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو بڑی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ میں میئر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت عظمٰی نے پنجاب حکومت کو ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو تبدیل کرنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موجودہ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو تبدیل کرکے نیا ڈی جی لگائیں گے جبکہ موجودہ ڈی جی کو انکے عہدے کے مطابق نئی جگہ پر تعینات کیا جائے گا۔

 بنچ کے سربراہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ ڈی جی کی تبدیلی پر ایل ڈی اے ون منصوبے کا کیا بنے گا؟  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ ایل ڈی اے ون منصوبہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا، ڈی جی ایل ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ میری پرموشن کے مسائل ہیں، مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، پروموشن کا معاملہ وفاقی حکومت کا ہے۔

 عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو مشورہ دیا کہ وہ پروموشن کیلئے فیڈرل سروس ٹریبونل سے رجوع کریں، سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا موقف سننے کے بعد ڈی جی ایل ڈی اے کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer