عمراسلم: سینئر لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف سے تحریک انصاف کے رہنما چودھری ذوالفقارعلی بھنڈر کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہبازشریف سے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے چودھری ذوالفقار علی بھنڈر نے ملاقات کی، اس موقع پر چودھری ذوالفقار نےمسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن 2018: امیدواروں کو انتخابی مہم کیلئے 7 روز اضافی ملیں گے
حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال نیک نیتی سے کام کیا، جس کا واضح ثبوت اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی رپورٹ ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات منشاءاللہ بٹ بھی موجود تھے۔
پڑھنا مت بھولئے: چوہدری باقر حسین کا حلقہ پی پی 151 سے الیکشن لڑنے کا اعلان
بعدازاں لیگی رہنما حمزہ شہبازشریف نے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بیٹے ملک فیصل سیف کھوکھر سے ملاقات کرتے ہوئے آئندہ الیکشن کے حوالےسے گفتگو کی۔