(عمر اسلم) حکومت کی مدت ختم ہونے میں محض 9 روز باقی رہ گئے لیکن نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔سابق ایم پی اے حافظ نعمان نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی
تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں محض نوروز باقی رہ گئے ہیں لیکن نگران وزیراعلی پنجاب کون ہوگا معمہ بن گیا ہے، نگران وزیراعلیٰ کے سوال کے جواب میں میاں شہباز شریف دو مرتبہ صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئےسوال پر بات کو گول کر گئے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔احد چیمہ کے اثاثوں سے متعلق چشم کشا انکشافات
صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے اپوزیشن کی جانب سے دو نام دے دیئے گئے ہیں اور دونوں ناموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کر دیا گیا۔
خبر پڑھیئے۔۔۔۔ سیرو تفریح کے شوقین لاہوریوں کیلئے خوشخبری
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے کوئی نام نہیں دئیے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ناموں سے آگاہ کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں۔۔روزے دار ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی
ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا جبکہ نگران وزیر اعلی پنجاب کے نام کے لئے میاں شہباز شریف کی جانب سے ابھی تک کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی گئی۔