لاہور چڑیا گھر کی سیر کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور چڑیا گھر کی سیر کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: City42 - Lahore Zoo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ نور) موسم گرما کی تعطیلات کے دوران چڑیا گھر کا رخ کرنے والے بچے نئے جانوروں کو دیکھنے کے لیے ہوجائیں تیار، آئندہ دس روز میں نئے جانوروں کی آمد متوقع ہے، نئے مکینوں کے لیے پنجروں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔شہریوں کیلئے اچھی خبر، لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے بڑی پابندی ختم کردی

لاہور چڑیا گھر میں عرصہ دراز سے ویران پڑے پنجروں کو آباد کرنے کا وقت آگیا، انتظامیہ کی جانب سے کئی بار جانوروں کی خریداری کے وعدے کیے گئے جو وفا نہ ہو سکے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے بالآخر نئے جانوروں کی خریداری کے لئے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرتے ہوئے آٹھ نئے جانور خرید لیے جن میں تین زرافہ،6 والبئی، چمپنزی کا جوڑہ، بنگال ٹائیگر، دریائی گھوڑا، گینڈا، بھیڑیا اور کچھوے شامل ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔نجی سکولوں کی من مانیاں اب نہیں چلیں گی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت فیصلہ کرلیا

ڈائریکٹر چڑیا گھر کے مطابق آئندہ دس روز میں نئے جانور لاہور زو کا حصہ ہوں گے۔ ایک ماہ قبل بھی لاہور چڑیا گھر کے لئے گنیکو اور لاما خریدے گئے تھے۔ تاہم انتظامیہ کے مطابق بچوں کا من پسند ہاتھی عیدالضحی سے قبل لاہور چڑیا گھر کی رونق بنے گا۔