سابق ایم پی اے حافظ نعمان نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی

سابق ایم پی اے حافظ نعمان نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر تحقیقات جاری، سابق چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز حافظ نعمان نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں۔۔احد چیمہ کے اثاثوں سے متعلق چشم کشا انکشافات

لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز و سابق ایم پی اے حافظ نعمان کو آج نیب لاہور نے طلب کر رکھا تھا، مگر حافظ نعمان نے صحت خراب ہونے کی وجہ سے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، نیب ٹیم نے حافظ نعمان کا میڈیکل سرٹیٖفکیٹ ماننے سے انکار کردیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نجی سکولوں کی من مانیاں اب نہیں چلیں گی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ حافظ میاں نعمان کا شمار مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ حافظ نعمان کو  آج صبح 11 بجے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ نیب لاہور پارکنگ کمپنی میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن پر تحقیقات کر رہا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔نشتر کالونی میں دوست نے دوست کی جان لے لی