روزہ دار ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

روزہ دار ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دعا مرزا) لاہور میں سورج کا مزاج بگڑ گیا ، گرمی کی شدت بڑھنے سے روزہ داروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔سابق ایم پی اے حافظ نعمان نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی

لاہور میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، روزے داروں کا گرمی سے برا حال ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 35 جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا دس کلو میٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔احد چیمہ کے اثاثوں سے متعلق چشم کشا انکشافات

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تیز دھوپ شہریوں کے لیے نقصان دہ ہے، بلا ضرورت شہری گھر سے باہر نہ نکلیں۔