ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرئیل پرایران نے مزید میزائل داغ دیئے، 15افراد  زخمی،ایک کی حالت خراب

اسرئیل پرایران نے مزید میزائل داغ دیئے، 15افراد  زخمی،ایک کی حالت خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سےآج  اتوار کے روز اسرائیل پر مزید میزائل فائر کئے گئے، جو کلسٹر وار ہیڈ اور روایتی دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے۔ وسطی اسرائیل میں ایرانی کلسٹر گولہ بارود کے اثر سے 15 افراد کے  زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، اور ان میں سے  ایک اسرائیلی شدید زخمی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے دوران زخمیوں کی ٹوٹل تعداد 4564 ہو گئی۔  جنگ کے دوران اسرائیل میں 15 افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔کل رات جنوبی شہر  دیمونا میں بیلسٹک میزائل کے براہ راست تین منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر پھٹنے کے واقعہ میں  51 افراد زخمی ہوئے جن میں19 بچوں سمیت 36 افراد شامل ہیں، جن کواسرائیل کے جنوبی شہروں دیمونا اور اراد میں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ دیمونا میں میزائل کی امپیکٹ سائٹ پر وزٹ کے دوران وزیراعظم  نیتن یاہو  نے لوگوں کو پناہ گاہوں میں جانے پر زور دیتے ہوئے کہااگر آپ کسی پناہ گاہ میں ہیں، تو آپ محفوظ ہیں۔