ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوابشاہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ: دو افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

نوابشاہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ: دو افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر خانزادہ: نوابشاہ میں قاضی احمد آمری روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 10  شدید زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار دو کاروں میں تصادم ہوا، کار نے سڑک کنارے کھڑے افراد کو بھی کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد لیاقت جونیجو اورسجاد جونیجو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا جہاں سے 9 زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا ۔