ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ تعزیت

سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیک : صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمٰن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئی ہیں۔ 

پی پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔