ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی فضائی صنعت شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس خطے میں جاری تنازعات کی وجہ سے اہم ہوائی اڈے متاثر ہوئے ہیں جبکہ خلیجی ممالک میں روزانہ کی پروازیں مسلسل منسوخ ہو رہی ہیں۔
ایئرلائنز ایندھن کی کمی کے مسائل کا بھی سامنا کر رہی ہیں اور متعلقہ حکام نے وارننگ جاری کر دی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث ایئرلائنز کے ٹکٹ مہنگے ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔