ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی سینئر سیاستدان شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی ماروی ملک کا 39 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا، جس کے باعث سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کو دماغی ایمبولزم کی وجہ سے شدید حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹیلیٹر پر تھیں لیکن زندگی کی بازی نہ جیت سکیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ پیر 23 مارچ 2026 کو کراچی میں ادا کی جائے گی، جس کا آغاز 49 اولڈ کلفٹن سے سہ پہر 3:30 بجے ہوگا۔

ماروی ملک کے انتقال کی خبر کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔