ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں نے  بلوچستان میں مزید چار پنجابی مزدوروں کو شہید کر دیا

Balochistan terrorism, Baloch Liberation Army, BLA, City42, Mangechar , Qalat
کیپشن: بلوچستان میں دہشتگردوں نے مزید چار نہتے مزدوروں کو اس جرم میں قتل کر دیا کہ وہ پنجاب میں رہتے ہیں اور بلوچستان آ کر مزدوری کر رہے ہیں۔ بلوچ دہشتگرد اس نوعیت کا نسلی صفایا  کم و بیش بیس سال سے کر رہے ہیں۔ اس ننگی ایتھنک کلینزنگ پر مبنی دہشتگردی کو اب  تک  حتی المقدور صبر سے برداشت کیا جاتا رہا تاہم  چند روز پہلے پاکستان کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کی کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے اس دہشتگردی میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو یکساں  ٹریٹ کرتے ہوئے کچلنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ ابھی حکومت کی طرف سے تو کوئی سرگرمی سامنے نہیں آئی البتہ دہشتگردوں کی سرگرمی رکنے میں نہیں آ رہی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دہشتگردوں نے  قلات کے علاقے منگیچھر میں  چار نہتے مزدور وں کو شہید کر دیا۔

شہید ہونے والے  چاروں مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے ہے۔
منگیچھر کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علی گل نے بتایا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ منگیچھر  کے  ملنگزئی کے علاقے میں پیش آیا ہے۔
 دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے  والے لوگ اس علاقے میں کام کررہے تھے کہ دن ڈھائی بجے کے قریب دہشتگرد  آئے اور انھوں نے چاروں مزدوروں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
 پوسٹ مارٹم کے بعد ان شہیدوں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جارہا ہے۔
قلات میں لیویز فورس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ شہید ہونے والوں کے نام منور حسین، ذیشان، دلاور حسین اور محمد امین کہیں اور وہ چاروں صادق آباد سے مزدوری کے لئے منگیچھر کے نواحی علاقہ میں مقیم تھے۔ 
  تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔
منگیچھر کوئٹہ  کے جنوب مغرب میں  ایک سو 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دور دراز علاقہ ہے۔ اس علاقے میں طویل عرصے سے دہشتگردی کےسنگین واقعات پیش آرہے ہیں۔
گزشتہ ماہ  دہشتگردوں کی فائرنگ سے اس علاقے میں سیکورٹی فورسز کے 18اہلکار  شہید ہوئے تھے۔