ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی کی رہائی؛ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو عید سے پہلے خوشخبری سنا دی

Rana Sana Ullah, City42, Imran Khan, PTI, Bani PTI, May 9 attacks, Pakistani Politics, breaking news
کیپشن: رانا ثنا اللہ نے صرف نو مئی کے پرتشدد حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے اور ان حملوں پر معافی مانگ لینے کے عوض بانی کو معافی پی خوشخبری سنا دی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں ایک نیوز آؤت لیٹ کے ایک شو میں کہیں، ابھی اس گفتگو کو آن ائیر نہیں کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کی ایک پرانی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   وزیراعظم کے مشیررانا ثنااللہ  نے عمران خان کو رہا کرنے کی پیش کش کر دی۔ اس پیش کش کو عمران خان اور ان کے فالوورز کے لئے عید کی خوشخبری کہا جا سکتا ہے۔

ایک نجی نیوز آؤٹ لیٹ کے شو میں  گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر  رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی 9 مئی کو پاکستان کی ریاستی تنصیبات اور قومی یادگاروں پر حملوں کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو  ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔

 اس سے پہلے رانا ثنا اللہ نے کل کہا تھا کہ اگر  عدالت بانی کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔
 
رانا ثنااللہ کی نجی نیوز آؤٹ لیٹ کے اینکر سے یہ گفتگو  آج شب 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کی جائے گی۔

ایک دن پہلے دیے گئے بیان میں رانا ثنا اللہ  نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہاتھا کہ بانی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے ضمانت کرواسکتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ بانی کی ایک سو نوے ملین ڈالر کرپشن کیس میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی جو درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے اس کی سماعت میں ریاست کا وکیل کیا مؤقف اختیار کرے گا۔