ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی صدر یو ایم ٹی سے ملاقات، ابراہیم مراد کی کاوشوں کو سراہا

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی صدر یو ایم ٹی سے ملاقات، ابراہیم مراد کی کاوشوں کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد سے اہم ملاقات ، جامعات میں ایجوکیشن ریفارمز پر گفتگو، سکالرشپ، لیپ ٹاپ سکیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر تعلیم اور ابراہیم مراد کے درمیان پبلک سیکٹر یونیورسٹوں کی گورننس کے معاملات پر بھی گفتگو  ہوئی، وزیر تعلیم نے ماحول دوست کمٹمنٹ پر ابراہیم مراد کے ویژن کو سراہا، صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ جامعات کی فنڈنگ پرفارمینس سے مشروط کر رہے ہیں، جامعات کے استحکام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اقدامات سے یونیورسٹیوں کی فنانشل ہیلتھ بھی بہتر ہوگی،پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر ملکر تعلیم کے مسائل حل کریں گے۔

سابق وزیر ابراہیم مراد نے رانا سکندر حیات کو یو ایم ٹی کی میٹا ورس پر لانچنگ کے بارے میں بتایا، ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر جامعات کو سرکاری سکیموں میں شامل کرنا خوش آئند بات ہے، یونیورسٹیوں کی رینکنگ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ سکالرشپ کے بعد اگلے سال لیپ ٹاپ سکیم میں بھی نجی یونیورسٹیوں کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں،  پبلک سیکٹر جامعات کی بہتری کیلئے ابراہیم مراد کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

وزیر تعلیم نے یو ایم ٹی کو ماحول دوست بنانے کیلئے ابراہیم مراد کی "ایک طالبعلم ایک پودا" مہم کو بھی سراہا، ابراہیم مراد نے وزیر تعلیم کو ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی زندگی پر لکھی کتاب "علم عمل زندگی" پیش کی۔

سابق وزیر نے رانا سکندر حیات کو سوینئر بھی پیش کیا۔

رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کی ترقی و استحکام کیلئے ابراہیم مراد کی کاوشیں قابل تقلید ہیں، وزیر تعلیم اور ابراہیم مراد کے مابین نجی یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل، بہتری کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔