ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طورخم بارڈر کھول دیا گیا، کن افراد کو آنے جانے کی اجازت دی گئی؟

 طورخم بارڈر کھول دیا گیا، کن افراد کو آنے جانے کی اجازت دی گئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد جواد : طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدل آمدورفت بحال،  صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دی گئی،  21 فروری کو پاک افغان فورسز میں مسلح جھڑپیں ہوئیں، فائرنگ سے طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا، امیگریشن سسٹم کی خرابی کے باعث پیدل آمدورفت تاخیر کا شکار رہی،  25 دن کی بندش کے بعد گزشتہ روز تجارت کے لیے سرحد کھولی گئی۔
آج عام شہریوں کی پیدل آمدورفت کا آغاز کر دیا گیا، طورخم کے راستے روزانہ 10 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، ہر روز 1500 تجارتی گاڑیاں طورخم بارڈر سے گزرتی ہیں، طالبان کی چیک پوسٹ تعمیر کرنے کی کوشش پر سرحد بند کی گئی تھی۔
پاکستانی اور افغان فورسز کی جھڑپوں سے صورتحال کشیدہ رہی،  2024 میں پاک افغان تجارتی حجم 1.6 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا، طورخم بارڈر خطے میں تجارت اور نقل و حرکت کا اہم راستہ ہے۔