فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا فوم جل گیا

 فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا فوم جل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا زمان : مریدکے میں فوم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا فوم جل گیا۔ 

ریسکیو 1122 کے مطابق مریدکے میں ننگل ساہداں کے قریب فوم بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے اندر موجود  پچپن لاکھ روپے مالیت کا فوم چل گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ 

ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جانی نقصان نہ ہوا۔