ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کرنے کا علیمہ خان کا بیان انکی فیملی کا فیصلہ تھا، گوہر خان

Gohar Khan, Donald Loo, Alima Khan, PTI, Imran Khan, Cypher Case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر  خان نے  کہا ہے کہ علیمہ خان نے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کرنے کا کہا تھا لیکن یہ پی ٹی آئی کا نہیں ان کی فیملی کا فیصلہ تھا۔

جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے گوہر  خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کے لیے کسی سے بات یا مذاکرات نہیں کریں گے، سیاسی بات چیت کے قائل ہیں،  دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران ڈونلڈ لو کے امریکہ کی کانگرس میں بیان ر بات ہوئی، عمران خان نے ڈونلڈ لو کو جھوٹا کہا ہے۔ انہون نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کے بیان کے بعد واشنگٹن میں اس وقت پاکستانی سفیر اسد مجید سے بیان لیا جانا چاہئے۔

 گوہر خان نے کہا کہ ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا، سائفر کے متعلق ان ہی کی سفارش پر ڈیمارش کیا گیا۔