زلزلے کے دوران آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز نے ماں اور بچے کی جان کیسے بچائی؟

زلزلے کے دوران آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز نے ماں اور بچے کی جان کیسے بچائی؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گزشتہ رات پاکستان، بھارت، افغانستان سمیت کئی جنوبی ایشیائی حصّے زلزلے کی زد میں آئے جس کے بعد مختلف کہانیاں منظر عام پر آنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ایک اسپتال میں حاملہ خاتون کا بچے کی پیدائش کے لیے آپریشن جاری تھا۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث آپریشن تھیٹر میں رکھی مشینیں اور آلات ہلنے لگتے ہیں اور اسی دوران آپریشن تھیٹر کی بجلی بھی منقطع ہوجاتی ہے۔ویڈیو میں آپریشن تھیٹر میں موجود ایک مرد اور خاتون کو کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ایک ڈاکٹر کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’بچے کو ٹھیک رکھنا‘۔

Ansa Awais

Content Writer