ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی ضلعی سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ کر دی گئی۔رمضان کی آمد کے باعث ملکی سطح پر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب ملتوی کی گئی۔واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر نثار کھوڑو نے بتایا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہو گی۔

نثار کھوڑو نے کہا تھا کہ رمضان کی وجہ سے برسی کا پروگرام رات میں ہو گا۔

Ansa Awais

Content Writer