ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

saudi foreign minister called on army chief
کیپشن: saudi foreign minister called on army chief
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے اسلامی دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔