"اپوزیشن کو 27 اور 28 مارچ کو سرپرائز ملے گا"

Musarat Jamshaid Cheema
کیپشن: Musarat Jamshaid Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری ہے تو ہاؤس میں شو کریں، اپوزیشن کو 27 اور 28 مارچ کو سرپرائز ملے گا۔ 

تحریک انصاف پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے گمراہ کن پراپیگنڈہ کے باعث تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے،اپوزیشن نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی مگر قوم حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نے تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جو ماضی میں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے وہ عمران خان کے خلاف اکھٹے ہیں، 27 مارچ کا جلسہ تاریخی ہو گا۔