قتل کیس کا ملزم سیشن کورٹ سے فرار ، ایس پی سے رپورٹ طلب

Session Court
کیپشن: Session Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)سیشن کورٹ سے قتل کیس کا ملزم ہتھکڑی نکال کرفرار،ملزم کے فرارہوتے ہی عدالت کےدروازے بند کر دیئے گئے، سرچ آپریشن کے باوجود ملزم کا سراغ نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نویدانجم سلیمی کی عدالت میں قتل کا کیس زیر سماعت ہے, ملزم کو کوٹ لکھپت جیل سے سیشن کورٹ بخشی خانے لایا گیا، جہاں سے ملزم محمد علی کو دو کانسٹیبل عمران اور علی رضا ہتھکڑی میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پیش کرنے کیلئے لائے، ملزم کیساتھ دیگر تین ساتھی اور بھی تھے جن کودوسری عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

عدالت کے باہر کھڑے ہونے کے دوران ملزم کا والد بشیر بھی وہاں آ گیا۔ اسی دوران ملزم نے ہتھکڑی سےاپنا ہاتھ نکالا اور بھاگ گیا، ملزم کے بھاگتے ہی سیشن کورٹ کے دروازے بند کردیئےگئے، ملزم کو تلاش کیا گیا لیکن وہ نہ مل سکا تاہم ڈی ایس پی ظفر نے ملزم کے والد بشیر کوگرفتار کر لیا۔ سیشن جج نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔