ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن کااساتذہ کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن کااساتذہ کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: Education Department Action Against Teachers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نےسنگل نیشنل کریکولم پر ٹریننگ حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایس این سی ٹریننگ کرنے والے اساتذہ سے سرٹیفکیٹ مانگ لیا۔اب سکول انفرمیشن سسٹم سے اساتذہ اپنے ٹریننگ سرٹیفیکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ 95 فیصد سے کم حاضری والے اساتذہ بھی اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

 اس کے علاوہ ٹریننگ نہ لینے والے اساتذہ کو فیس ٹو فیس لاہور میں ٹریننگ کرنا پڑے گی ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے مطابق تمام اساتذہ کیلئے یکم اگست سے ایس این سی پر ٹریننگ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔