ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی عدالت نے انسٹاگرام اور فیس بک پر پابندی لگادی

Facebook Instagram
کیپشن: Facebook Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی عدالت نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹا گرام کو’شدت پسند‘ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے میٹا کی ملکیتی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹا گرام کو ’شدت پسند ادارے‘ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی۔ 

روسی حکام نے یوکرین سے جنگ کے معاملے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ پر روس مخالف مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالت کا اپنے فیصلےمیں کہنا تھا کہ وہ استغاثہ کے اس مطالبے سے متفق ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ملک میں پابندی عائد کردی جانی چاہیے کیونکہ وہ شدت پسندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں ملوث ہیں البتہ میٹا کی پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپ ’واٹس ایپ‘ پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی کیوں کہ وہ عوامی پلیٹ فارم نہیں۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو تقریباً ایک ماہ ہونے کو ہے۔ روس امریکااور دیگر مغربی ممالک پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ روس کیخلاف نفرت انگیز مہم چلا رہے ہیں۔