قتل یاخودکشی، فیکٹری سےسکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد

قتل یاخودکشی، فیکٹری سےسکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال، قتل و غارت گری کے واقعات نےعوام والناس میں خوف وہراس کی فضا کوپھیلادیا ہے، چوہنگ کے علاقہ میں فیکٹری سےسکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد ہوئی، معاملے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال، قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا، ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سرعام فائرنگ جیسے جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے امن پسند شہریوں، دکانداروں، تاجروں اور صنعتکاروں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں جبکہ سیف سٹی کے کیمرے، ڈولفن، پولیس رسپانس یونٹ سمیت درجنوں دیگر فورسز کی موجودگی بھی بے سود ہے، چوہنگ کے علاقے میں فیکٹری سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہناتھاکہ مقتول راشد اللہ کے جسم پر ایک گولی لگی ہوئی ہے،مقتول کے پی کے شانگلہ کا رہائشی تھا،شبہ ہے راشد اللہ کو دیرینہ عدالت پر قتل کیا گیا،مقتول نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی،پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا، نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer