’’پانی نہ بچایا تو ہم بھی نہیں بچیں گے‘‘

’’پانی نہ بچایا تو ہم بھی نہیں بچیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ) گورنر ہاؤس میں ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے تقریب، بیگم گورنر پروین سرور کا کہنا ہے کہ حکومت اکیلے مسائل حل نہیں کرسکتی، باحیثیت قوم آگے بڑھنا ہوگا۔

گورنر ہاؤس میں پانی کےعالمی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب میں صوبائی وزرا اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ بیگم گورنر پروین سرور کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں زیادہ مریض گندا پانی پینے کے باعث پہنچتے ہیں، دور دراز کے علاقوں میں صاف پینے کا پانی پہنچانے کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پانی کے ذخیرے کو محفوظ بنانا ہو گا، ملک کو اس وقت ڈیمز کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ لوگ تنقید کررہے ہیں کہ ترقیاتی کام کیوں نہیں کررہے وہ پہلےعوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر توانائی اختر ملک کا کہنا تھا کہ پانی کو بچانے کے لئے آج تک کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی، اس حوالے سے قانون سازی کر رہے ہیں۔

ورلڈ واٹر ڈے کی تقریب میں فوٹو گرافی کے ذریعے مسائل کو اجا گر کرنے والے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔