ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی سپریم راہنماء آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ کے شیڈول کا اعلان

 ایرانی سپریم راہنماء آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایرانی شہید سپریم راہنماء آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق 4 سے 6 جولائی تک تہران میں نماز جنازہ کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جبکہ 7 جولائی کو قم میں بھی ایک بڑا اجتماع ہوگا۔شیڈیول کے تحت 8 جولائی کو آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو عراق لے جایا جائے گا، جہاں نجف اور کربلا میں نماز جنازہ کے اجتماعات کی تیاریاں جاری ہیں۔ بعد ازاں اسی روز جسد خاکی دوبارہ ایران منتقل کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 9 جولائی کو مشہد میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں امام علی رضاؑ کے روضے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق مشہد میں ہونے والی نماز جنازہ شہید کے فرزند اور موجودہ سپریم راہنماء آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔مشہد میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک کے وفود کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔