سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔
گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل جاری ہے جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے بلامقابلہ انتخاب کے بعد پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے جبکہ سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔