ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کا آغاز

میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ۔ 

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ ایم ڈی کیٹ کیلئے سنگل فیس کے ساتھ 8 جولائی تک رجسٹریشن ہوگی۔ ایم ڈی کیٹ کیلئے لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی تک ہوگی۔ ایم ڈی کیٹ امتحان ملک بھر میں 16 اگست 2026 کو ہوگا ۔ 

ایم ڈی کیٹ امتحان میں ٹوٹل 180 ایم سی کیوز ہونگے ۔ بائیولوجی کے 81 ، کیمسٹری 45 ، فزکس کے 36 ایم سی کیوز ہونگے۔ اس کے علاوہ انگریزی اور لوجیکل ریزننگ کے 9 ، 9 ایم سی کیوز ہونگے ۔ 

ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں 15 فیصد آسان 70 فیصد اوسط اور 15 فیصد مشکل سوالات ہونگے ۔ 

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 15 شہروں میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہوگا ۔