سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا ۔
اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی ،اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے ،اجلاس میں ایران اسرائیل امریکہ تنازعے پر تفصیلی مشاورت ہو گی ،ایران کی حمایت اور دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے
اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا،وزیر دفاع وزیر داخلہ نائب وزیراعظم وزیر خزانہ اور دیگر بھی شریک ہوں گے ،اجلاس کل 12 بجے پی ایم ہاوس میں ہو گا