ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ خواتین کو پیسے جاری، پتہ اور رابطہ نمبر نہ ہونے کا انکشاف

بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ خواتین کو پیسے جاری، پتہ اور رابطہ نمبر نہ ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمد سعید:بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ خواتین کےگھرانے کا ڈائنامک سروے نامکمل، بی آئی ایس پی کی نااہلی کی سزا محکمہ ڈاک کے عملے کو دی جانے لگی۔

سروے کے خطوط کی ترسیل کیلئے اتوار کے روز بھی دفاتر لگا دئیے گئے، سروے لیٹر کی تقسیم کیلئے محکمہ ڈاک کا عملہ اتوار کےروز ڈیوٹی کرنےپر مجبور ہے۔

پوسٹ مین کو زبردستی اتوار کے روز ڈیوٹی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، ایڈریس ،فون نمبر نہ ہونے سے عملے کولیٹرز کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پوسٹ مین ایڈریس ،رابطہ نمبر نہ ہونے پر مساجد میں اعلان کرانے پرمجبور ہیں، ملک بھر میں 30جون تک ڈاکخانے کے عملے کو اتوار کی چھٹی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈاک خانوں کے عملے کو کسی قسم کی شارٹ لیو بھی نہ دینے کی ہدایات جاری، رجسٹرڈ خواتین کو پیسے جاری مگر پتہ اور رابطہ نمبر نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔