ویب ڈیسک: یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ شدید دھوپ میں سولر پینل زیادہ بجلی بناتے ہیں۔
مگر ماہرین شمسی توانائی کہتے ہیں کہ جدید سولر پینل 15 سے25 درجے سینٹی گریڈ میں بہترین کام کرتے،گرمی 25°C سے بڑھے تو ہر 1 درجہ بڑھنے پر پینل کی کارکردگی0.3 سے0.5 فیصد کم ہو جاتی ہے کہ سولر سیلوں میں بجلی پیدا کرتے الیکٹرون (ایٹم) حد سے زیادہ باؤنس کرتے ہیں، یوں وولٹیج کم جنم لیتا اور بجلی بھی کم بنتی ہے.
ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں پینلوں کی کارکردگی بہتر رکھنے کیلیے یہ عمل کیجیے، چھت پہ پینل اسٹینڈ پر لگائیے، پینلوں کا رنگ ہلکا ہو اور وہ ریفلیکٹیو میٹریل سے بنے ہوں، دیگر متعلقہ آلات سائے میں لگوائیے.
یاد رہے، ’’مونوکرسٹلائن‘‘ سولر پینل عام موسم میں زیادہ بجلی بناتے مگر شدید گرمی میں اچھا کام نہیں کرتے، ’’پولی کرسٹلائن‘‘ پینل عام حالات میں کم بجلی بناتے مگر شدید دھوپ میں بھی اپنی کارکردگی بحال رکھتے ہیں۔