150 سال بعد ایری گیشن ایکٹ میں ترامیم

Punjab government
کیپشن: Punjab government
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 46واں اجلاس  ہوا جس میں  پنجاب کے دریاؤں کی مینجمنٹ، ڈرینج سروسز اوربہتر آبپاشی کیلئے پنجاب ایری گیشن، ڈرینج اور ریورز ایکٹ 2021 کی منظوری۔

 تفصیلات  کےمطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 46واں اجلاس  ہوا   جس میں  150 سال بعد 1873 میں تشکیل کردہ ایری گیشن ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی  ۔ نئے ایری گیشن ایکٹ سے ایریگیشن رائٹس کی وضاحت، وارہ بندی مینجمنٹ بہتر ہوگی۔ نئے ڈیم بنانے کیلئے ایری گیشن ایکٹ سے استفادہ کیا جاسکے گا، نئے ایری گیشن ایکٹ سے ڈیم سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے گا، ایری گیشن ایکٹ 2021 سے گراؤنڈ واٹر ری چارج میں بہتری آئے گی۔ زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

شمس قاری، چمبہ ہاؤس لین جی او آر وَن لاہور میں بہبود ایسوسی ایشن کے بہبود کمپلیکس کے لئے نزول اراضی کی لیز میں توسیع کی منظوری محکمہ آبپاشی کی ٹرانسفر پالیسی کا ازسرنوجائزہ لینے کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت وزارتی کمیٹی ٹرانسفر پالیسی کے خدوخال کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز ،انسٹی ٹیوشنز پنجاب 2021 کے تحت سرکاری اداروں کے ساتھ الحاق کے طریقہ کار او رگائیڈ لائنز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل کمیٹی تمام امور کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بھرتی کے لئے کنٹریکٹ پر تقرری کی پالیسی 2004 میں متضاد شقوں کو ختم کرنے کی منظوری کنٹریکٹ اور ری ایمپلائمنٹ میں ابہام کو دور کیا جائے گا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کی رپورٹ برائے سال 2020 کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ 1976 کے سیکشن ٹوسی  کے تحت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری ڈسٹرکٹ مینجمنٹ (ڈپٹی کمشنر) کو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ کے مخصوص اختیارات حاصل ہوں گے۔ دی پنجاب ٹریول ایجنسیز رولز 2021 کی منظوری، پنجاب ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ رولز 2021 اینڈ پنجاب ٹورسٹ گائیڈ رولز 2021 کی منظوری، لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے استعفیٰ کی منظوری  دی گئی۔ کابینہ نے گندم خریداری کے ٹارگٹ کی ایکس فیکٹو کی  منظوری دے دی جس کےبعد  پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی، گورنمنٹ آف پنجاب کے مالی حسابات برائے مالی سال 2017-18 کی منظوری, اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 43 ویں، 44 ویں اور 45ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے بجٹ میں عوام کے ریلیف کیلئے ٹھوس اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو سراہا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کابینہ نے پنجاب کا بہترین ریلیف اور ترقیاتی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی،وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔عثمان بزدار یہ بجٹ صرف کتابی دستاویز نہیں بلکہ صوبے کی پائیدار ترقی کا جامع روڈمیپ ہے۔عثمان بزدار پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر ضلع کیلئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے،عثمان بزدار 560 ارب روپے کا سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کی حقیقی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ”میں نہ مانوں“ کی رٹ چھوڑ کر بجٹ کا مطالعہ کرے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ون مین شو ختم کیا ہے اور ہم مشاورت کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں۔ سہولت بازاروں کے قیام سے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔ سستے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔عثمان بزدار عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت۔