اب ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے ذمہ داری سنبھال لی،مریم اورنگزیب

Pmln Spokesperson maryam Aurangzaib Media Talk
کیپشن: Pmln Spokesperson maryam Aurangzaib Media Talk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ترجمان (ن)مریم اورنگزیب  کا شہباز شریف کی پیشی  کےموقع  پر کہنا تھاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔
  تفصیلات کےمطابق  ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دفتر کا غیر قانونی اور ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کا نوٹس بھجوایا۔ یہ وہی الزامات ہیں جن کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز پہلے ہی جواب دے چکے ہیں، جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے بعد عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ کی وجہ سے عوام کی چیخوں کی آواز بند کرنے کیلئے سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے،بجٹ میں 383 ارب کے ٹیکس لگانے، مہنگائی کا ایک نیا سونامی لانے سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے، عمران صاحب کا پست ذہن خواتین اور معصوم بچوں کے قاتلوں اور مجرموں کی وکالت کرتا ہے،عمران صاحب کا ذہن سیاسی انتقام میں پاگل ہوچکا ہے۔