پنجاب میں تبادلوں کی آندھی چلنے کو تیار

Transfers-postings Punjab
کیپشن: Transfers-postings Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب میں تبادلوں کی آندھی چلنے کیلئے تیار، ایوان وزیر اعلیٰ نے افسران کی لسٹ طلب کر لی۔

پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ  کرلیا، اس حوالے سے ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسران کی فہرست بھی طلب کر لی، محکمہ سروسز نے سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کی فہرستیں ایوانِ وزیر اعلیٰ کو بھیج دی ہیں۔ 

انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری کے بعد افسران کے تبادلے ہوں گے، بجٹ کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کے اہم اضلاع کے اعلیٰ افسران تبدیل کر دیئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے آج متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، رجسٹرار کوآپریٹیو عثمان معظم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات، ظہور حسین کو سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ لگا دیا گیا۔ 

اظہر حیات رجسٹرار کوآپریٹیو تعینات جبکہ بابر بشیر کو کمشنر ساہیوال کا اضافی چارج دیا گیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نئے افسران کو نئی تعیناتی کا چارج فوری لینے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرروتبادلے کرنے کا فیصلہ کر لیا، لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں میں گریڈ 19، 20 اور 21 کے 287 افسران کو تبدیل کر دیا جائے گا، تبادلوں سے کمپنیوں کے انتظامی امور متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو سے جنرل مینجر پرویز اقبال، ڈائریکٹر ایمپلیمنٹیشن رانا ستار، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز چودھری بشیر، چیف انجینئر چودھری نعیم، چیف انجینئر رانا ایوب، مینجر آپریشن ایسٹرن سرکل سہیل بشیر بھی واپس جائیں گے، اسی طرح لیسکو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن عبدالمنان منگی، منیجر ندیم افضل کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer