یونس خان کا بڑا اعلان، شائقین کرکٹ کو دھچکا

Younis Khan and PCB
کیپشن: Younis Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اور یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں اور اب وہ پی سی بی سے الگ ہوچکے ہیں۔  
تفصیلات کے مطابق یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔  چیف ایگزیکٹوپاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسی قدآور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔ دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مختصر دورانیہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کے لیے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔

اس حوالےسے پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہٰذا، دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے۔ اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ قومی ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی، جہاں 24 اگست تک 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔