سی سی پی او نے اپنے کئی اختیارات ڈی آئی جیز کو دیدیئے

سی سی پی او نے اپنے کئی اختیارات ڈی آئی جیز کو دیدیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سی سی پی اوبشیر احمد ناصر کی کام میں عدم دلچسپی کے باعث سی سی پی او آفس غیر فعال ہو کر رہ گیا، سی سی پی او نے اپنی متعدد ذمہ داریاں تینوں ڈی آئی جیز پر ڈال دیں۔

سی سی پی او بشیر احمد نے اپنے اختیارات ڈی آئی جی آپریشنز، انویسٹی گیشنز اور ڈی آئی جی سکیورٹی سمیت سی ٹی او کو ٹرانسفر کردیئے، غیر ملکی دورے کے لیے ایکس پاکستان اور دیگر چھٹیاں دینے کے اختیارات بھی ڈی آئی جیز کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

 اسی طرح غیر ملکی افراد کی رجسٹریشن اور سکیورٹی برانچ ڈی آئی جی آپریشنز کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، کسی ونگ میں ٹرانسفر اور پاسپورٹ جاری کرنے کے اختیارات بھی ڈی آئی جیز کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔،

بشیر احمد ناصر نے جنرل ویری فیکیشن اور پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس جبکہ پولیس گارڈز کے واجبات کا اختیار بھی ڈی آئی جی آپریشنز کو منتقل کردیا۔

  سی سی پی او بشیر احمد ناصر کی جانب سے پہلے ہی دفتری اُمور میں عدم دلچسپی کے باعث کام نہیں ہورہا اور اب اپنی ذمہ داریاں بھی ڈی آئی جیز پر ڈال دی ہیں جبکہ مالی معاملات سی سی پی او خود دیکھ رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer