پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے ہیں جبکہ عماد وسیم اور رومان رئیس کی سنٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت فٹنس سے مشروط کردی گئی۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، یاسر شاہ، محمد عامر، اظہر علی اور بابر اعظم کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا۔ فہیم اشرف، فخر زامان، شاداب خان، حسن علی، اسد شفیق اور عماد وسیم کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا۔کرکٹر عماد وسیم اور رومان رئیس کی  فٹنس سنٹرل کنٹریکٹ میں رکاوٹ بن گئی ۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف حکومت کا ایک اور کارنامہ بے نقاب

دوسری جانب پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی آمدن ڈبل کردی، اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 5 لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپے اور بی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ 45 ہزار کی بجائے 7 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔عبدالعلیم خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے
پی سی بی آئندہ چند روز میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرے گی جس کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے یکم جولائی 2019 تک ہوگا۔