ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ میں مویشیوں پر حملے کرنے والا تیندوا مقامی افراد کے ہاتھوں ہلاک

باجوڑ میں مویشیوں پر حملے کرنے والا تیندوا مقامی افراد کے ہاتھوں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل وارہ ماموند کے علاقے سپرئی مندوگون میں کئی روز سے مویشیوں پر حملے کرنے والے ایک تیندوے کو مقامی افراد نے ہلاک کر دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق تیندوا رات کے وقت آبادی کے قریب آ کر گائے، بکریوں اور دیگر مویشیوں کو نشانہ بنا رہا تھا، جس سے متعدد جانور ہلاک یا زخمی ہوئے اور کسانوں کو مالی نقصان کے ساتھ شدید خوف و ہراس کا سامنا تھا۔

واقعے کے بعد خیبر پختونخوا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے تیندوا ہلاک کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔