ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیرپاؤ پل کیس میں سزاؤں پر پی ٹی آئی کا ردعمل

 شیرپاؤ پل کیس میں سزاؤں پر پی ٹی آئی کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سینئیر لیڈروں کو نو مئی 2023 کی بغاوت، ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمہ میں سزائیں ہونے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آ گیا۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں۔

بیرسٹر نے دعویٰ کیا کہ اب عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔

 پارٹی کے کئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  آج کے فیصلوں سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں، آج متنازعہ فیصلوں میں ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی اور  ان کےساتھیوں نے کہا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ 

 بیرسٹر گوہر نے کہا،  ایک کیس میں مختلف جگہوں پر ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 ارکان پارلیمنٹ کو سزا ہوئی ہے ان مین پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن لیدر بھی شامل ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہی دو گواہ ہیں جو 9 مئی مقدمات میں پیش کیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے لیڈروں نے اپنی نیوز کانفرنس مین انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت مین شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی تقریروں اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمہ کی سماعت میں کسی قانونی سقم کی نشاندہی نہیں کی تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

اس مقدمہ میں یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید سمیت آٹھ لیڈروں کو مجرم قرار دے کر دس دس سال قید کی سزائیں سنائی گئیں جب کہ چھ ملزموں کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ بری ہونے والوں میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔