ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر تعلیم پنجاب سے کرکٹر محمد یوسف کی ملاقات، تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ  پر تبادلہ خیال

وزیر تعلیم پنجاب سے کرکٹر محمد یوسف کی ملاقات، تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ  پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے سابق کرکٹر محمد یوسف نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر تعلیم   کا کہنا تھا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہزار سپورٹس اکیڈمیز بنا رہے ہیں،تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں، اولمپک ایسوسی ایشن اور بیس بال فیڈریشن کیساتھ کھیلوں کے فروغ پر کام جاری ہے،نوجوانوں میں کرکٹ کے رجحان کے پیش نظر کرکٹ اکیڈمیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5 سکولوں اور 5 کالجوں میں اکیڈمیوں کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرینگے،سابق کرکٹر محمد یوسف بطور کوچ کرکٹ اکیڈمیوں میں خدمات پیش کریں گے، لڑکیوں کیلئے بھی سپورٹس اکیڈمیاں شروع کی جائیں گی۔