جنید ریاض :سرکاری اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت ٹھیکے پر چلانے کاتجربہ ناکام ہو گیا، فیز ون کے دوران ٹھیکے پر دیے گئے اسکولوں سے متعلق ایک سنگین انکشاف سامنے آیا ہے.
گورنمنٹ پرائمری سکول کے تیسرے فریق عمران رضانے درخواست دیدی,ادارہ تھرڈ پارٹی کو فروخت کیے جانے کیخلاف پیف کو درخواست جمع کرائی گئی.
درخواست کے مطابق سکول کو5لاکھ روپےمیں تھرڈپارٹی کےحوالےکیاگیا،پیف کیجانب سے سکول 3 فریقین عمران رضا،زبیر منیر اور صنم منیر کےحوالےکیاگیا۔
ذرائع کے مطابق دو فریقین نےسکول تیسرے فریق سے پوچھے بغیر فروخت کردیا،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے درخواست موصول ہونے کےباوجودتاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت فیز ون میں ہزاروں سکولوں کو ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔