ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے 230 رہنماؤں اور کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

پی ٹی آئی کے 230 رہنماؤں اور کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع کر دی۔

 انسدادِ دہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمات کی سماعت کی,عدالت نے پی ٹی آئی کے 230 رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع کر دی, جن میں بیرسٹر گوہر خان، بشریٰ بی بی، سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی رہنما شامل ہیں۔ 

 عدالت نے متعدد رہنماؤں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی منظور کرلیں۔

 بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، عمیر نیازی اور لطیف کھوسہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ 

 پی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء ریاست علی، علی بخاری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

 یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ مارگلہ، رمنا، کوہسار سمیت دیگر تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer