ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی پولیس مقابلہ ،ملزم  کو کل عدالت پیش کرنے کا حکم

سی سی ڈی پولیس مقابلہ ،ملزم  کو کل عدالت پیش کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خوف سے ملزم کی جان کے تحفظ کے لئے دائر درخواست پر ریمارکس دئیے کہ عدالتوں کا احترام کریں , کوئی جرم کیا ہے تو خود کو سرینڈر کریں ،خدشات کی بناء پر مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں کسی کو نہ مارنے کا حکم کیسے دیا جاسکتا ہے، چیف جسٹس نے درخواست گزار کے ملزم بیٹے کو کل عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے خاتون شمیم بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار خاتون نے اپنے ملزم بیٹے کی جان کے تحفظ کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کے بیٹے کے خلاف 27 کیسز ہیں ، مقدمات کی لسٹ بھی لگائی ہے،ملزم کئی مقدمات میں بری بعض میں ڈسچارج ہوچکا ہے،چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے لکھا ملزم پانچ کیسز میں بری ،ہانچ داخل دفتر ہوگئے ، کچھ میں لکھا ملزم مقدمات میں نامزد ہے ، ہوا کیا ؟ ، یہ نہیں لکھا ،درخواست گزار کا ملزم بیٹا کدھر ہے ؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وہ گھر پر ہے، وہ اشتہاری رہا ہے، خدشہ ہے اسے مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک کردیا جائے گا ، چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہااگر وہ اشتہاری ہے تو عدالت میں پیش کرتے ، وکیل نے جواب دیا لیٹیسٹ رپورٹ لے کر آیا ہوں اس وقت وہ اشتہاری نہیں ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے مقدمات کے متعلق پولیس کی کمپٹورائزر لسٹ نہیں لگائی ،آپ نے ملزم کے مقدمات کے متعلق خود ہی اپنی لسٹ پٹیشن کے ساتھ لگائی، آپ درخواست گزار کے بیٹے کو کل عدالت پیش کردیں ، جو قانون کے مطابق ہوگا ، عدالت حکم دے دے گی ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ عدالتوں کو مانیے، اس کے سامنے پیش ہوں، پھر کسی قسم کا خوف نہیں ہوگا ، ،عدالت نے سی سی ڈی کے حراساں کرنے ، جان کے تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer