پاکستان میں یلو ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2023 کا آغاز ہو گیا 

Yellow River tourism overseas promotion season 2023, City42
کیپشن: دریائےزردکے سیاحتی سیزن کے دوران  دریا کی سیاحت کے 9 منتخب روٹس پر ہر علاقے میں دیکھنے کے لائق مختلف پرکشش مقامات کو اجاگر کرنے والےشروع کیے جائیں گے، جس میں ان 9 صوبوں کا احاطہ کیا جائے گا جن سے دریا بہتا ہے۔  اور ان پانچ منتخب دیہی سیاحتی راسوں کے متعلق معلومات کو اجاگر کیا جائے گا جو سیاحوں کو دریائے زرد کے کنارے واقع دیہاتوں تک لے جاتے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 2023 یلو ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر نے اپنے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باضابطہ طور پر شروع کیا ہے جس میں فیس بک آفیشل پیج، وی چیٹ، چینلز، کلچرل کونسلر اور ڈائریکٹر چائنا کلچرل سینٹر پاکستان ایچ ای ژانگ ہیکنگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ شامل ہیں۔  دریائے زرد کی سیاحت کے سمندر پار پروموشن سیزن کا ایونٹ جولائی سے ستمبر 2023 تک چلے گا۔

پروموشنل سیزن کا انعقاد عالمی سطح پر بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے بیورو، صنعتی ترقی کے محکمے، وزارت ثقافت و سیاحت کے محکمہ وسائل کی ترقی، اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ریاستی انتظامیہ کے بین الاقوامی تعاون کے شعبے، چینی اور غیر ملکی ثقافتی تبادلے کے مرکز (CCCE) کی رہنمائی میں    شان شی، داخلی منگولیا، شان ڈونگ، ہی نان، سیچھوان، شانسی، گان سو، شنگھائی اور ننگزیا کے ثقافت اور سیاحت کے 9صوبائی اور علاقائی محکموں کے تعاون سےکیا گیا ہے۔

 یلو ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2023 مختلف نمائشوں اور دستاویزی فلموں پر مشتمل ہے ان میں دستاویزی سیریز "دی گریٹ یلو ریور ڈیلٹا"، "سنگ اِس دی یلو ریور"، فوٹوگرافی نمائش "پیلا دریا دریافت کریں، خوبصورت چین دریافت کریں"، شانزی، ہیناننگ، اندرون سیاحتی اور ثقافتی وسائل، شانشی، ہینان سونگ، شیناننگ، اندرون سیاحتی اور ثقافتی وسائل۔ ننگزیا اور بہت کچھ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  دریائےزردکے سیاحتی سیزن کے دوران  دریا کی سیاحت کے 9 منتخب روٹس پر ہر علاقے میں دیکھنے کے لائق مختلف پرکشش مقامات کو اجاگر کرنے والے پروگرام کیے جائیں گے، جس میں ان 9 صوبوں کا احاطہ کیا جائے گا جن سے دریا بہتا ہے،  اور ان پانچ منتخب دیہی سیاحتی راستوں کے متعلق معلومات کو اجاگر کیا جائے گا جو سیاحوں کو دریائے زرد کے کنارے واقع دیہاتوں تک لے جاتے ہیں۔

قدیم چینی تہذیب کے گہوارہ دریائے زرد کے کنارے کے علاقوں نے حالیہ برسوں میں مربوط صنعتی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور زرد دریا کی ثقافت کے فروغ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

تقریب کے مقاصد میں دریائے زرد کی مکمل تصویر فراہم کرنا، اس کی ثقافتی اہمیت کے بارے میں جاننا، اس کے ثقافتی ورثے کو زندہ کرنا، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا، اور پاکستانی سامعین تک دریائے زرد کی تاریخ کو بہتر طریقے سے پہنچانا شامل ہے۔