عید سے قبل قربانی، سینکڑوں ملازمین نوکری سے فارغ

عید سے قبل قربانی، سینکڑوں ملازمین نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) واسا نے عید قربان سے قبل ملازمین کے روزگار پر چھری چھلادی، عید کے موقع واسا نے سینکڑوں ورک چارج ملازمین کو فارغ کردیا گیا ، ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ منظوری کے مطابق ورک چارج کام کررہے ہیں لیکن فارغ ہونے والوں کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

واسا ذرائع کے مطابق عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن 77 شالامارٹاؤن سے 70 ملازمین کو نکالا گیا ۔ذرائع کے مطابق گنج بخش ٹاؤن 68 علامہ اقبال ٹاؤن کے 80 ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کردیئے گئے ۔ راوی ٹاؤن 78 جوبلی ٹاؤن سے 67 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایم ڈی آپریشنز آفس کا ایم ڈی واسا کی جانب سے اپرول کم دینے کا جواز دیا گیا ۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ ورک چارج ملازمین کی تعداد منظوری میں کمی نہیں کی گئی ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ گزشتہ لسٹوں کی بنیادوں پر ہی اپروول دی گئی ہے ۔ ڈی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ لسٹیں چیک کرکے ویریفکیشن کے بعد تمام آرڈرز دوبارہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایم ڈی کے ایس او شیخ ندیم نے افسران کے چہیتوں اور اپنے بندوں کو بچا لیا ہے ۔ نوکری سے فارغ ہونے والے 5 سے 6 سال سے واسا میں کام کررہے ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer