بلوچستان کے لوگوں کی محبت کبھی نہیں بھول سکتا: عثمان بزدار

بلوچستان کے لوگوں کی محبت کبھی نہیں بھول سکتا: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں بلوچستان کے وزیرداخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں وفد نے  ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ  کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے دورہ بلوچستان کے دوران پرتپاک میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور بلوچستان کے لوگوں کی محبت کبھی نہیں بھول سکتا۔ پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ تربت میں 100 بیڈ کا ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر بنایا جائے گا اور میں نے اپنے حالیہ دورہ بلوچستان کے دوران ان منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے کا چیک وزیراعلیٰ جام کمال خان کو دیا ہے جو پنجاب حکومت کی طرف سے بلوچستان میں بسنے والوں کیلئے خیرسگالی کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل میں بنک آف پنجاب، طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے مریضوں کو سرحدی علاقے سے ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے لئے ریسکیو سروس دیں گے۔ ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے بلوچستان کے مریض بھی مستفید ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا کہ بلوچستان سے آنے والے لوگ ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ ہمیشہ بلوچستان جا کر محبت دیکھی، پنجاب بھی محبتیں نچھاورکررہا ہے۔ بلوچستان کے وزیرداخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب اور بلوچستان کو قریب لانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار  نے بلوچستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وفود کے باہمی تبادلوں سے محبت بڑھ رہی ہے۔ صوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer