کار ڈیلرز نے حکومت کو بڑی آفر کردی

کار ڈیلرز نے حکومت کو بڑی آفر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) کار امپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دوسالوں کیلئے دو بلین ڈالر جمع کرا دیتے ہیں، حکومت پہلے سال ایک بلین ڈالر کی استعمال شدہ گاڑیاں لانے دے، حکومت کو محاصل اور شہریوں کو معیاری گاڑیاں مل سکیں گی۔

ڈالر کی تلاش میں سرگرداں وفاقی حکومت کو کار امپورٹرز ایسوسی ایشن نے بڑی آفرکردی۔ کار امپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سینئر رہنما میاں شعیب احمد کی قیادت میں پاکستان ٹریڈرز الائنس کے رہنماؤں ناصر حمید خان، چیئرمین انصر ظہور بٹ،جنرل سیکرٹری ہمایوں اقبال میر سے ملاقات کی۔ کار امپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما میاں شعیب احمد نے کہا کہ حکومت کو دو بلین ڈالر جمع کرادیتے ہیں، حکومت پہلے سال ایک ارب ڈالر کی استعمال شدہ کاریں درآمد کرنے کی اجازت دے۔ حکومت کو کاریں امپورٹ کرنے کی مد میں ایک سو ساٹھ بلین کا سرمایہ مل سکے گا۔

پاکستان ٹریڈرز الائنس کے صدر ناصر حمید خان نے کہا کہ امپورٹرز ایسوسی ایشن کی تجویز قابل عمل ہے، حکومت کو ڈالرز، شہریوں کو معیاری اور سستی گاڑیاں مل سکیں گی۔

پاکستان ٹریڈرز الائنس کے قائدین نے کار امپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دلایا کہ جلد وفاقی حکومت کو اس آفر سے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور امپورٹرز کے مسائل حل کرائے جائیں گے۔